مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کی طبیعت دریافت کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے انتخابی نتائج سے متعلق غور کیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔