پی ٹی آئی کاحکومتی اتحاد میں شمولیت کیلئے5جماعتوں کودعوت دینےکافیصلہ

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہواجس میں وسیع تر ملکی مفاد میں پانچ سیاسی جماعتوں کو حکومت سازی میں دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق اجلاس میں رہنماؤں نے وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی پر مشاورت کی اور پی ٹی آئی قیادت نے بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی، پی ایس پی، جی ڈی اے اور مسلم لیگ ق کو خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا ہےاس کے علاوہ پی ٹی آئی سندھ میں اتحاد کے لیے ایم کیو ایم سے بھی اتحاد کر سکتی ہے جب کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین ، شیریں مزاری، غلام سرور، فواد چوہدری، بابر اعوان، عامر کیانی اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔