اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نےحکومتی عہدوں کیلئے ناموں پر غور شروع کر دیاہے،
ذرئع کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی کے لیے عارف علوی اورشفقت محمود کے نام غور کیا جارہاہے جبکہ ڈپٹی اسپیکرزرتاج گل وزیر یا اتحادی جماعتوں کے کسی رہنما کوبنانے کا امکان ہے۔
شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ کے مضبوط امیدوارہوسکتے ہیں،اسد عمر وزارت خزانہ اور وفاقی وزیر داخلہ کے لیے پرویز خٹک کے نام پر غورکیا جارہاہےاس کے علاوہ تحریک انصاف کا وزارت ریلویز سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو دیے جانے پرغورجاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق شیریں مزاری وزارت دفاع،فواد چودھری وزارت اطلاعات ، مخدوم خسرو بختیار،مراد سعید، سینیٹر چوہدری سرور کو وفاقی کابینہ میں لیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔
اعظم سواتی،غلام سرور خان،رمیش کمارکو بھی وفاقی کابینہ میں لیے جانے کا امکان ہے۔