اسلام آباد:پی ٹی آئی کی عام انتخابات 2018 میں ممکنہ طور پرکامیابی کے بعد نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 6 اگست سے 11 اگست تک بلائے جانے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریب نئے وزیراعظم کے ذریعے کرانے کی خواہش مند ہےاس لیے 14 اگست سے قبل حکومت سازی کا عمل مکمل کرنا چاہتی ہے۔
خیال رہے کہ ملکی آئین کے تحت پولنگ ڈے سے 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ضروری ہے۔
نو منتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں کامیاب ارکان پہلے دن حلف اٹھائیں گے جبکہ حلف کے بعد ڈپٹی اسپیکر اور اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔