لاہور: مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں لیگی قیادت نے مرکز میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پرصدرمسلم لیگ ن اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی جس پر قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کریں گے اور احتجاج کرنا ہمارا حق ہے ، انہوں نے کہاکہ کئی جگہوں سے دھاندلی کے جو ثبوت ملے انہیں الیکشن کمیشن کو فراہم کریں گے۔
اس کے علاوہ شہباز شریف نے کہاکہ الیکشن جیتنے اور ہارنے والوں کو خط لکھنے کا اعلان کرتےہوئے کہاکہ جیتنے والوں کو مبارکباد کے خط لکھیں گے اور ہارنے والوں کو بھی حوصلہ افزائی کے خط لکھیں گے۔