اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہاکہ ہماری نشستیں 126 تک پہنچ چکی ہیں اورچھ آزاد امیدوار ہمارے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے ہی الیکشن جیتے ہیں اور اس کے علاوہ زیادہ ترآزادکامیاب امیدوار 48گھنٹوں میں پی ٹی آئی میں شامل ہوجائینگے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہناتھاکہ پنجاب میں ہم حکومت بنائیں گے ، ق لیگ کے ساتھ ہماری تمام نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ تھی۔
فواد چوہدری نے کہاکہ وزارت اعلیٰ کا عہدہ بہت بڑی عزت افزائی ہوتی ہے ،اگر پارٹی کی جانب سے مجھے وزارت اعلیٰ کا عہدہ دیا گیا تو ضرور وزیراعلیٰ بنوں گامگر وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کریں گے ہماری سیاست اور ہماری سیٹیں عمران خان کی دی ہوئی ہیںجس کو بھی عمران خان وزیراعلیٰ بنائیں گے وہ سب کو قبول ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان میں ہم اتحادی حکومت میں جائیں گے ، کل سے بلوچستان میں رابطے شروع ہوں گے ۔