پاکستان پر جبر کی حکومت مسلط نہیں ہونے دیں گے،فضل الرحمان

اسلام آباد:مو لانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان پر جبر کی حکومت مسلط نہیں ہونے دیں گے،ایم ایم اے الیکشن نتائج سرے سے تسلیم نہیں کرتی ،مستردکرتی ہے،انہوں نے کہاکہ الیکشن تو ہوا،لیکن یہ عوامی مینڈیٹ نہیں ہے،عوامی مینڈیٹ پر بد ترین ڈاکا ڈالاگیاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم ایم اے کے رہنمافضل الرحمان نے پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ کل اے پی سی میں اپنا موقف پیش کریں گے،تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی کوشش کریں گے،اے پی سی کی میزبانی ،آصف زرداری اور میں کر رہاہوں ۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہاکہ لگتاہے پریزائیڈنگ افسر،آر اوز اورڈی آر اوز مکمل بے اختیار تھے،لگتاہے پی اوز ،آر اوز،ڈی آر او یر غمال تھے،مغرب کے بعد سے نتائج روک دیے گئے ابھی تک نتائج بنا بنا کر پیش کیے جا رہے ہیں۔
ہم صرف ایک حلقہ کھولنے کی نہیں الیکشن کالعدم کرانے کی بات کر رہے ہیں ،عمران خان کی پیشکش کو پیشکش نہیں سمجھ رہا ہے۔