پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنےکے لئےتیار ہیں:امریکہ

 

واشنگٹن:امریکہ نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ دونوں ملکوں کا ملکر کام کرنا خطے کے مفاد میں ہے ۔ امریکہ پاکستان میں بننی والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیامیں سکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کرے گا ۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ بیان ا س وقت سامنے آیا ہے جب عمران خان نے اپنی تقریر میں جہاں دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی خواہش کا اظہار کیا وہا ں یہ بھی کہا تھا کہ ہم امریکہ کے ساتھ برابر ی کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔