پشاور: معروف تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی نے کہاہے کہ اگر عام انتخابات میں دھاندلی ہوتی تو فاٹا سے ان کو بھی ہرایا جاتا جنہوں نے پاک فوج کے خلاف تقاریر کیں اور اسٹیبلشمنٹ کولتاڑا لیکن ایسا نہیں ہوا ۔
نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسف زئی نے کہاہے کہ ہم پہلے ہی یہ کہہ رہے تھے کے تحریک انصاف سب سے آگے ہوگی لیکن ہمارا یہ خیال نہیں تھا کہ اتنی بڑی کامیابی ملے گی ۔ تحریک انصاف کے علاوہ ساری سیاسی جماعتوں کو جو اتنی بڑی ناکامی ہوئی ہے اس کی ان سیاسی جماعتوں کوتوقع نہیں تھی اورشائد تحریک انصاف کو بھی اتنی بڑی کامیابی کی توقع نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ منتخب ہوئے ہیں یہ بھی پختون ہیں اور یہ بھی پارلیمنٹ میں نمائندگی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں اگر دھاندلی ہورہی تھی تو ان کو ہرایا جاتا جنہوں نے پاک فوج کے خلا ف تقاریر کیں اور اسٹیبلشمنٹ کو لتاڑا ۔ فاٹا کے2رہنماؤں نے پاک فوج کے خلاف تقاریر کی تھیں لیکن وہ اس الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں۔ الیکشن میں جو لوگ ہار ے ہیں یہ پہلے بھی ہار چکے ہیں۔مولانا فضل الر حمن اور اسفند یار پہلے بھی ہار چکے ہیں ۔ اس وقت غصہ ہے اس لئے لوگ ایسی باتیں کررہے ہیں۔