طاہر القادری کی عمران خان کومبارک باد

 

لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کو انتخابات میں فتح کی مبارکباد دی ہےاور کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے کیس کے حوالے سے انصاف کی تمام تر ذمہ داری اب صرف اور صرف عمران خان پر ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر میں عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تحریک انصاف مرکز، پنجاب اور خیبرپختون میں حکومت بنائے گی۔

 

اب ماڈل ٹاؤن کیس میں فراہمی انصاف کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر ہے۔ عمران خان نے کامیابی کے بعد قوم سے خطاب میں جو ایجنڈا پیش کیا ہے، میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔