اسلام آباد، مکان میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت کے علاقے سیکٹر جی 6 ون تھری میں مکان میں آتشزدگی سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور ان کی نانی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں بچوں کی والدہ بھی جھلس کر زخمی ہوئیں، جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔