پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا

کراچی: پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس آج بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔
ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری کریں گے جس میں چاروں صوبوں کے سینئر رہنماشرکت کریں گے۔ اجلاس میں انتخابات کی شفافیت، دھاندلی کی شکایات کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو کے لیاری اور لاڑکانہ سے انتخابی نتائج 27 گھنٹوں بعد ملنے کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈا کا حصہ ہے ساتھ ہی عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف دیگر جماعتوں سے رابطوں پر بھی غور کیا جائے گا۔