اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبوں کے بیشتر حلقوں کے نتائج جاری کردیئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 251، پنجاب کے 289، سندھ کے 118، خیبرپختونخوا کے 95 اور بلوچستان کے 45 نشستوں کے نتائج جاری کردیئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی نے 114 نشستیں حاصل کیں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے 63، پاکستان پیپلز پارٹی نے 43 جبکہ 12 آزاد امیدوار نے نشستیں حاصل کیں۔ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) نے 11، پاکستان مسلم لیگ 5، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 6، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 2 اور عوامی مسلم لیگ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت کو 1،1 نشست حاصل ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 19، پنجاب کے 6، سندھ کے 11،خیبرپختونخوا کے 2 اور بلوچستان کے 5 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 127 نشستیں حاصل کیں۔ تحریک انصاف نے 123 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدوار نے 29 نشستیں حاصل کیں ہیں۔
صوبہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو برتری حاصل رہی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے 74 نشست حاصل کی۔ پی ٹی آئی نے 22، ایم کیو ایم نے 12 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے 11 نشستیں حاصل کیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی نے 67، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) نے 10، عوامی نیشنل پارٹی نے 6 اور مسلم لیگ (ن) نے 5 نشستوں حاصل کیں ہیں۔
صوبہ بلوچستان اسمبلی کے انتخابی نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے 13، ایم ایم اے نے 8 اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔