لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے پولیس نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے دو گن مین کو گرفتار کرلئے۔
لاہور پولیس نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر سے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے ساتھ آنے والے دو افراد سے اسلحہ برآمد کر کے انہیں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے سے دو مشکوک افراد کی تلاشی لی گئی تو ان سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانے منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی شناخت ارشد اور شیراز کے نام سے ہوئی ہے جو بھاٹی گیٹ کے رہائشی اور سابق انسپکٹر پولیس عابد باکسر کے گن مین ہیں۔
پولیس نے عابد باکسر کے 2 گن مین کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔