(ن) لیگ نے عمران خان کی حلقے کھولنے کی پیش کش غیر ضروری قرار دیدی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ حلقے کھلوانے کا حق قانون دیتا ہے، اس کے لیےعمران خان کی پیش کش کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 100نشستوں کی حزب اختلاف بنا کر اچھی اپوزیشن کر سکتے ہیں، مگر عمران کی طرح یہ نہیں کرسکتا کہ اسمبلی پرلعنت بھیجوں، جعلی کہوں اورمفت کی تنخواہ بھی لوں۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ میں سیٹوں کی تعداد کے چکر میں نہیں پڑتا مگر ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو پذیرائی ملی ہے۔