لاہور: مسلم لیگ (ن) اور متحدہ مجلس عمل نے انتخابی نتائج کے خلاف اسلام آباد میں آج آل پارٹیز کانفرنس بلالی۔
اسلام آباد میں منعقد مذکورہ کانفرنس میں شرکت کے لئے دیگر جماعتوں کو بھی دعوت دی گئی ہے جس کی سربراہی متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔
ایم ایم اے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز انتخابات کے نتائج مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیگر جماعتوں کو بھی انتخابات کالعدم قرار دینے کے لئے اتفاق رائے پر لائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ عوامی مینڈيٹ پر ڈاکا ڈالا گيا ہے۔ ہم خود آرام سے بیٹھیں گے نہ کسی کو بیٹھنے دیں گے اور بھرپور مزاحمت کریں گے۔