اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں شریک دو نامزد ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد ہو گئیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس میں شریک نامزد ملزمان کی بریت سے متعلق درخواست کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ملزم منصور رضا اور نعیم محمود کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت یکم اگست تک کے لیے موخر کردی۔
واضح رہے کہ کیس میں تیسرے ملزم سعید احمد کی بریت کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ محفوظ ہے۔