اسلام آباد: عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے والی جماعت تحریک انصاف نے حکومت سنبھالتے ہی گورنرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے حکومت سنبھالتے ہی سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی حیثیت سے کام کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی اعلی سطحی مشاورت میں کیا گیا۔
پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک رفیق رجوانہ، سندھ میں محمد زبیر جبکہ خیبر پختونخوا میں اقبال ظفر جھگڑا صوبائی گورنر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔