چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ اے پی سی کے بعد مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف 30 جولائی کو ہر ضلع میں پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔
چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لڑائی سب کی لڑائی ہے اور سب کو مل کر ایک ہی مؤقف اپنانا ہو گا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بعد مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
اسفندیار ولی نے کہا کہ میاں افتخار، حاجی بلور اور میں اے پی سی میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔ اے پی سی میں سب پارٹیاں بیٹھ کر مشترکہ حکمت عملی بنائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کی لڑائی ہے تو سب مل کر فیصلہ کریں کہ کیسے لڑنا ہے۔ الیکشن کے دن جو مرد و خواتین نکلے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم باچا خان کے پیروکار ہیں،ہمارا احتجاج پرامن ہو گا، اے پی سی میں جاکر سب پارٹیوں کے ساتھ دیکھیں گے کہ کس حد تک جاتے ہیں۔