موڈیزکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دیگر چھوٹی جماعتوں اورآزاد امیداروں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی، الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی نے بنیادی سہولتوں پراخراجات بڑھانے، ٹیکسوں کی شرح اورتوانائی کی قیمتیں کم کرنے کے وعدے کئے ہیں۔
موڈیز نے مزید کہا ہے کہ ادائیگیوں کی فنانسنگ کے لئے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا، روپے کی قدر میں بھی کمی ہوسکتی ہے۔
موڈیز کے مطابق پاکستان کی عالمی منڈیوں میں مسابقت کم ہے، ناقص گورننس اداروں کو کمزور کررہی ہے اورکرپشن کا مسئلہ ہے جسے بہتر کرنا حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے۔
موڈیزکا یہ بھی کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کی وجہ سے بجلی اور انفراسٹرکچرکی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔