پی ٹی آئی سےبیک وقت ق لیگ،آئی جےآئی اورمتحدہ کاکام لیاجارہاہے،مولابخش

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنمامولا بخش چانڈیونے لیاری میں بلاول بھٹو کی شکست پر ردعمل دیتےہوئے کہاکہ لیاری کانتیجہ بدل کرعوام میں بلاول کی مقبولیت کو کم نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ نتائج بدلنےسےعوام کےدل نہیں بدلےجاسکتے۔کراچی کے نتائج بدل کر نئی ایم کیو ایم کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،پہلے سے کہتے رہے کہ عمران خان سے بانی ایم کیو ایم والا کام لیا جائے گا،تحریک انصاف سے بیک وقت ق لیگ، آئی جے آئی اور ایم کیو ایم کا کام لیا جا رہا ہے۔

مولابخش چانڈیو کا کہناتھاکہ تمام تردھاندلی اور رکاوٹوں کے باوجود بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ میں پہنچ گئے ہیںاب بھٹو کی آواز ایک بار پھر پارلیمنٹ میں گونجے گی۔