پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 32 مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن کے نام

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اب تک کے نتائج کے مطابق خواتین کی 32 مخصوص نشستیں ن لیگ اور29نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں گی۔

اس کے علاوہ جو آزاد امیدوار جس بھی جماعت کا حصہ بنیں گے اس سے خواتین کی نشستوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

مسلم لیگ نےچونکہ پنجاب اسمبلی کی 127 جنرل نشستوں پر کامیابی سمیٹی ہے اس لئے اسے 32 نشستیں ملیں گی جبکہ تحریک انصاف نے 118جنرل نشستیں جیتی ہیں اس لئے انہیں خواتین کی29نشستیں ملیں گی ۔

مسلم لیگ ق کے پنجاب اسمبلی میں 7 اور پیپلز پارٹی کے 6 ایم پی اے جنرل نشستوں پر منتخب ہوئے ہیں، اس لحاظ سے ق لیگ کو 3 اور پی پی کو 2 مخصوص نشستیں ملیں گی۔