راولپنڈی:ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا پانے والے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کا معائنہ پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے کیا۔میڈیکل ٹیم نے نوازشریف کا بلڈ پریشر، حرکت قلب، شوگر اور پلس ریٹ دیکھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کا معمول کا چیک اپ کیا اور نوازشریف کی تبدیل کی گئی ادویات کے اُن کی صحت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق میڈیکل ٹیم میں ایک کارڈیالوجسٹ سمیت دو ڈاکٹراور ایک نرس شامل تھیں اور ان تمام ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کی صحت ٹھیک ہے۔