الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی جانب سے حلقہ این اے 249 کراچی سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی ہے۔
واضح رہے کہ شہبازشریف کی اس حلقے سے شکست کا مارجن صرف 600 سے زائد ووٹ ہیں۔
یاد رہے کہ این اے 249 سے تحریک انصاف کے فیصل واؤڈا 35 ہزار 344 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کے مقابل امیدوارشہبازشریف کے ووٹوں میں 600 سے زائد ووٹوں کا فرق ہے ۔
رانا مشہود نے درخواست میں یہ بھی کہا تھا کہ حلقے میں ساڑھے 3 ہزارووٹ منسوخ کئے گئے جبکہ ہار جیت کا مارجن صرف 600 سے زائد ووٹ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن حلقوں سے ہمارے پولنگ ایجنٹ نکالے گئے ان کے نتائج مشکوک ہیں۔