اسلام آباد:نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں نگران حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے یا نکالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کی سفارش کی جس پر دونوں رہنمائوں کانام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول کی تقرری کا معاملہ اوراس کے علاوہ نیشنل بینک کے نئے صدر کی تقرری کا معاملہ بھی نئی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی رپورٹ آئندہ حکومت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔