انتخابی نتائج کےاعلان میں تاخیری کےعلاوہ کوئی واقعہ سامنےنہیں آیا،فافن

اسلام آباد:عام انتخابات کے حوالے سے فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نےاپنی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر طویل قطاریں ثابت کرتی ہیں کہ لوگوں کا انتخابی عمل پر اعتماد بڑھ رہا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت نے انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی فورسز کے کام کے طریقہ پر سوالات نہیں اٹھائےجبکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹوں کی گنتی اور نتائج کی تیاری کے دوران ان کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 35 حلقوں میں جیتنے اور ہارنے والے امیدواروں کے ووٹوں کا فرق مسترد شدہ ووٹوں سے کم ہے اور ان حلقوں میں سے 24 حلقے پنجاب میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کے دن نتائج کے اعلان میں تاخیرکے علاوہ کوئی قابل ذکر واقعہ سامنے نہیں آیا۔

سندھ میں ووٹر ٹرن آؤٹ 47.7 فیصد، پنجاب میں 59 فیصد، اسلام آباد میں 58.2 فیصد رہا،خیبر پختوانخوا میں 43.6 فیصد رہا جبکہ بلوچستان میں ووٹر ٹرن آؤٹ 39.6 فیصد رہا۔
فافن رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ فافن کے 19 ہزار سے زائد مبصرین نے انتخابی عمل کی نگرانی کی۔