تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی ختم،بلدیاتی اداروں کے نمائندے بحال

یکم اپریل کے بعد منظور کی گئی ترقیاتی اسکیموں پر اب عملدرآمد ہوسکتا ہے ،ترجمان الیکشن کمیشن

               
July 27, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے پہلے تقرریوں اور تبادلوں پر لگائی گئی پابندی ختم کردی ہے اوربلدیاتی اداروں اور نمائندوں کو بھی بحال کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پابندی عام انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور غیر خانبدارانہ بنانے لے لیے لگائی گئی تھی لیکن اب25 جولائی سے قبل اسامیوں پر تقرریوں اور تبادلوں پر عائد کردہ پابندی ختم کردی گئی ہے جب کہ پولنگ سے پہلے معطل کیے گئے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم اپریل کے بعد منظور کی گئی ترقیاتی اسکیموں پر اب عملدرآمد ہوسکتا ہے ۔