کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات میں برتری کے ساتھ جیت کے ساتھ ہی ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہو گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 58,000 روپے مقرر ہوئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کمی ہوئی ہے اورنئی قیمت 49,725 روپے ہوگئی ہے۔