مہاجرقومی مومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے پارٹی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔
آفاق احمد کا کہنا تھا کہ پارٹی کو اب نئی قیادت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کارکنوں کے اصرار کے باوجود اپنا فیصلہ واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں فیصلے تبدیل کرنے والا فرد نہیں ہوں۔
آفاق احمد نے کارکن کی حیثیت سے آخری سانس تک ایم کیو ایم حقیقی کے لیے جدوجہد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں جمہوری روایات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کارکنان منیجنگ کمیٹی بنائیں اورپارٹی کو دوبارہ مضبوط کریں۔