اسلام آباد: قومی اسمبلی کی نشست این اے 13 مانسہرہ سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی صالح محمد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیاہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد صالح محمد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
صالح محمد نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے زیادہ تر آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔
صالح محمد اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے سینئررہنما جہانگیر ترین، سینیٹر اعظم سواتی اور پرویز خٹک بھی موجود تھے۔