نئی دہلی:انتخابات کیلئےبین الاقوامی مبصرین میں شامل بھارت کے سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں پولنگ کا عمل شفاف اور آزادانہ طریقے سے ہوا اور کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔
ایک انٹرویو مین ان کا کہنا تھا کہ ’ہم میں سے اکثر نے کارروائی کو آزادانہ اور منصفانہ پایا، جن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا وہ پولنگ عملے کی ناتجزبہ کاری اور ٹریننگ میں کمی کی وجہ سے تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں کے ایجنٹوں کے ساتھ بات کر رہے تھے، میں نے 70 بوتھ کا دورہ کیا ہو گا اور ہر جگہ پر ہمیں چار پانچ ایجنٹس ملے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ان سے جاننے کی کوشش کر رہے تھے کیونکہ وہی سب سے پہلے اعتراض کرتے ہیں، ان سب نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور کام ٹھیک چل رہا ہے اور کوئی اعتراض نہیں ہے۔
سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بڑا منصفانہ اور شفاف انتخاب تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کو خاص طور پر دیکھ رہے تھے اور ہمیں کوئی ایسی بات نظر نہیں آئی۔