اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ایم کیوایم پاکستان کو حکومت سازی کے لئے شمولیت کی دعوت آج دیں گے۔
اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لئے ایم کیوایم پاکستان کو حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جہانگیر ترین نے گزشتہ روز ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فون رابطہ کیا تھا اور آج ملاقات پر اتفاق کیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین آج ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور وفاق میں حکومت سازی کے لئے باقاعدہ شمولیت کی دعوت دیں گے۔