سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورن لیگ کے رہنما راجہ اشفاق سرور نے ریٹرننگ افسر مری حیدرعلی کے سامنے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے تحریک انصاف کے امیدوار صداقت علی نے ایک لاکھ 36249 ووٹ حاصل کرکے شاہد خاقان عباسی کو شکست دی ہے جو ایک لاکھ 24703 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
شاہد خاقان عباسی نے موقف اختیارکیا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران دھاندلی کی گئی تاہم آر او مری نے سماعت کے بعد درخواست مسترد کردی۔
این 102 فیصل آباد سے طلال چوہدری کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔
این اے207 سکھر سے تحریک انصاف کے امیدوارمبین جتوئی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد ہوگئی۔ انہیں پیپلزپارٹی کے امیدوار نعمان شیخ نے شکست دی ہے۔
حافظ آباد میں ریٹرنگ افسران نے مسلم لیگ ن کی امیدوارسائرہ افضل سمیت ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے دی جانے والی تمام درخواستیں مسترد کردیں۔
مسلم لیگ ن کی سائرہ افضل نے این اے 87 میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔ ان کے علاوہ پی پی 69 ، پی پی 70 اور پی پی71 سے بھی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
پشاورمیں ریٹرننگ آفسر نے ایم ایم اے کے امیدوارآصف اقبال داودزئی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔
پی کے67 سے ایم ایم اے کے امیدوارآصف اقبال داؤد زئی نے11 ہزار 648 ووٹ حاصل کئے تھے۔ پی ٹی آئی کے امیدوارارباب وسیم نے16 ہزار912 ووٹ لیکرانہیں شکست دی تھی۔
پی کے4 سوات میں دوبارہ گنتی کے لئے امیرمقام کی درخواست منظور ہوگئی۔ دوبارہ گنتی کل کی جائے گی۔
سندھ میں حلقہ این اے213 نوابشاہ سے سابق صدر آصف زرداری کے مدمقابل جی ڈی اے کے امیدوارشیرمحمد رند کی دوبارہ گنتی کی درخواست بھی مسترد ہوگئی ہے۔