اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ایف سی تعینات کردی گئی ہے۔
عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بڑی جماعت کے طورپر سامنے آئی ہے اوروفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنانے کیلئے سرگرم ہوچکی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاق اورصوبوں میں حکومت سازی کیلئے بنی گالہ میں مشاورت تیز کردی ہے اور ان کا گھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے، جس کے بعد وہاں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے ایف سی تعینات کردی گئی ہے۔