مخالف پارٹی کاپرچم لپیٹ کرکتے کو گولیاں مارنے والے دونوں ملزمان گرفتار

بنوں میں پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی پرچم لپیٹ کر کتے کو گولیاں مارکرہلاک کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے سوشل میڈیا پرپیغام جاری کرتے ہوئے ان کی تصاویر جاری کردی ہیں ۔

کے پی کے پولیس کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ بنوں پولیس نے واقعہ کے منظرعام پرآنے کے فوری بعد مسلسل 12 گھنٹوں کی محنت کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس انتہائی افسوسناک واقعے کو منظرعام پر لانے کیلئے سوشل میڈیا صارفین کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی 45 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین پر بیٹھے کتے پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لپیٹا گیا ہے اور2 لڑکوں کی گفتگو کی آوازسنائی دیتی ہے تاہم وہ اچانک سامنے آتے ہیں اورپہلے سیاسی جماعت کا پرچم لہراتے ہیں جس پر” وطن پارٹی “ لکھا ہوا ہے اورانتخابی نشان ”چراغ “ بنا ہوا ہے جس کے بعد وہ کتے پرگولیاں چلاتے ہیں اورکتا سسکتے ہوئے اپنی جان دے دیتا ہے۔

یہ واقعہ حلقہ پی کے 89 میں ہوا جہاں پر قومی وطن پارٹی کے امیدوار عدنان وزیرکو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

https://www.facebook.com/158122790887289/videos/1988872864478930/