الیکشن کمیشن کو زیادہ بااختیار بنانا غلطی تھی،ایاز صادق

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اوقات سے زیادہ طاقتور اورزیادہ بااختیار بنانا غلطی تھی ۔مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق وفدکے ساتھ انتخابی نتائج پر تحفظات اور شکایات لے کر چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لیے الیکشن کمیشن پہنچا تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات سے انکار کردیا۔
اس موقع پر ایاز صادق نے کہاکہ چیف الیکشن کمیشنرکے ساتھ ملاقات کیلئے آئے ہیں لیکن وہ یہاں موجود نہیں ہیں،انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے وقت دینے پر ٹال مٹول کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر صحافی کے سوال کے جواب میں ایاز صاق نے کہا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ مانگنے آئے ہیں، این اے 57 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے درخواست دائر کردی ہےجس میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر 5 بجے تک ملاقات کے انتظار میں بیٹھے تھے تاہم ایاز صادق وقت پر نہیں آئے اور پھرچیف الیکشن کمشنر چلے گئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایاز صادق اسپیکربن کر نہیں بلکہ اپنی جماعت کے نمائندے بن کر آئے تھے ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس کے دوران ایک امیدوار کی انٹری ہوئی اورانہوں نے شکایتوں کےانبارلگادیے ۔