اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میںہونے والی شدید بارشوں سے 61 افراد ہلاک اور 112 زخمی ہوگئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں شدید بارشوں کے باعث پنجاب میں 5 بچوں سمیت 29 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں 8 بچوں اور 3 خواتین سمیت 15 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ بلوچستان میں 1 اور گلگت بلتستان میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہیں جبکہ آزادکشمیر، قبائلی علاقہ جات میں 7، 7 اموات ہوئیںہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے باعث 165 گھروں کو نقصان پہنچا، جب کہ سب سے زیادہ مالی نقصان خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ہواہے کے پی کے میں 58 اور گلگت بلتستان میں 57 گھروں کو نقصان پہنچا۔