ملک کیخلاف بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کی سازشیں ناکام رہیں،حافظ سعید

لاہور: جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا کہ حالیہ الیکشن کے حوالے سے بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کی پاکستان کیخلاف سازشیں ناکام رہیں۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ دشمن قوتوں نے فساد برپا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوگئیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں تو ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں،مدینہ کا نظام نافذ کرکے ہی غربت ،بھوک وافلاس ختم اور امن و امان کا قیام ممکن ہے۔

کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھااورعمران خان نے بھی کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و دہشت گردی کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیریوں کی مددو حمایت کرنا سب پر فرض ہےآپ مظلوم کشمیریوں کو انڈیا کی ریاستی دہشت گردی سے نجات دلائیں گے تو اللہ تعالیٰ پاکستان کے مسائل بھی حل کرے گا۔

حافظ محمد سعید کا کہناتھاکہ نواز شریف نے جب کبھی غلطی کی اصلاح کے لیے خطوط لکھے اوردعوت دی،عمران خان بھی اگر غلطی کریں گے تواس پر بھی اصلاح کا فریضہ سرانجام دیں گے، مظلوم کشمیریوں کی مدد و حمایت فرض ہے۔