اسلام آباد: گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنا استعفی منظوری کے لیے صدر ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کی وجہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ عام انتخابات (ن) لیگ کے امیدواروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کا رویہ اور دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد ہونا بھی گورنر سندھ کے استعفے کی وجوہات میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے حکومت سنبھالتے ہی سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی حیثیت سے کام کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ فیصلہ پارٹی کی اعلی سطحی مشاورت میں کیا گیا۔
پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک رفیق رجوانہ،خیبر پختونخوا میں اقبال ظفر جھگڑا صوبائی گورنر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔