پشاور:حالیہ انتخاب میں مبینہ دھاندلی کیخلاف عوامی نیشنل پارٹی نے احتجاج کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق اے این پی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام 30 جولائی کومنڈی چوک سے احتجاجی جلوس نکالے گی جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اشرف روڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔
جلوس کی قیادت اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور اور دیگر عہدیدار کریں گے۔
احتجاجی جلوس میں پارٹی کارکنوں اور دیگر ذیلی تنظیموں سے بھرپور شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔