پیپلز پارٹی کامسلم لیگ ن کیساتھ مل کرحکومت بنانے سے انکار

اجلاس میں پنجاب اور وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھنے سے متعلق مشاورت کی گئی

               
July 28, 2018 · اہم خبریں, قومی

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے ساتھ پنجاب حکومت بنانے سے انکار کردیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہواجس میں پنجاب اور وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھنے سے متعلق مشاورت کی گئی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ملکر پنجاب میں حکومت نہیں بنائے گی، اس کے علاوہ پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔