کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کچرا کنڈی سے بڑی تعداد میں بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق قیوم آباد میں کچرا کنڈی سے ملنے والے بیلٹ پیپرز کے ساتھ ووٹرز کارڈز بھی موجود ہیں۔علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ کچرا کنڈی سے ملنے والے بیلٹ پیپرز پر مہر لگی ہوئی ہیں اور بیلٹ پیپرز کو آگ لگائی گئی ہے۔
علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنما جائے وقوعہ پر پہنچے اور رہنما بیلٹ پیپرز ساتھ لے کر چلے گئے۔کچرا کنڈی سے ملنے والے بیلٹ پیپرز قومی اسمبلی کی نشست این اے 241 اور صوبائی اسمبلی کی نشست 207 کے تھے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز پر پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے نشانات پر مہر لگی ہوئی ہیں۔
دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کی شکایت بھی کی گئی اور کہا گیا کہ کچرا کنڈی سے ملنے والے بیلٹ پیپرز کل الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جائیں گے۔