چیف جسٹس نے ”بحریہ“نام استعمال کرنے پر ازخود نوٹس لے لیا

 

لاہور:چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملک کے سب سے بڑے ڈویلپرز کی طرف سے اپنے رئیل ا سٹیٹ کے پراجیکٹس کے لئے "بحریہ "کا نام استعمال کرنے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس نے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کو 2اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں مختلف عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز ہی بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی طرف سے چیف جسٹس کے قائم کردہ ڈیمز فنڈ میں 4 کروڑ 26 لاکھ روپے عطیہ کئے گئے تھے۔