لاہور: کئی حلقوں میں امیدواروں کی جانب سے درخواستوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مرحلہ جاری ہے،پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر گنتی کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف اپنی جیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔
لیگی رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے مجموعی ووٹوں میں 45 اور عثمان ڈار کے ووٹوں میں 132 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ خواجہ آصف نے ایک لاکھ 16 ہزار 957 ووٹ حاصل کیے تھے جو اب بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 2 ہوچکے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے ایک لاکھ 15 ہزار 464 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم دوبارہ گنتی کے بعد ان کے مجموعی ووٹوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار 596 ہوگئی۔