2019کے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر رہےہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کرتے کیوں کہ ووٹوں کی گنتی ہمارےپولنگ ایجنٹوں کے سامنے نہیں کی گئی جبکہ ہمیں 48 گھنٹوں بعد نتائج دیے گئے ،

انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے پولنگ ایجنٹوں کے سامنے گنتی ہوتی تو شکست تسلیم کرلیتے ۔

پاکستان ہائوس کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم آج سے 2019ء کے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کررہے ہیںاور دوبارہ گلی گلی میں جائیں گے ۔