کراچی :سابق بیٹسمین جاوید میانداد عام انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی مبینہ خرید و فروخت پر پھٹ پڑے۔جاوید میانداد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ منتخب نمائندوں کو مخاطب کرکے کہہ رہے ہیں کہ عوام نے تمہیں ووٹ دیا ہے، تم عوام کا ضمیر کیوں بیچ رہے ہو؟۔
جاوید میانداد نے یہ بھی کہا کہ کیا امیدواروں نے اس لئے ووٹ لئے تھے کہ وہ اپنے فائدے کے بارے میں سوچیں؟آپ کو تو اچھے کام کرنا چاہییں ۔انہوں نے کہا کہ احتساب اوپر سے نچلی سطح کا کیا جائے ۔
سابق قومی کرکٹر اپنا پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے رو پڑے اور کہا کہ کسی کے پاس کوئی ویژن ہے نہ ہی پلان ہےسوائے پیسے کے ۔ ویڈیو پیغام میں جاوید میاں داد نے چیف جسٹس سے ملک میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔