اکرم شیخ کا غداری کیس میں استغاثہ کی ٹیم کی سربراہی سے استعفے کا اعلان

اسلام آباد: معروف قانون دان اکرم شیخ نے مشرف سنگین غداری کیس میں استغاثہ کی ٹیم کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے،اکرم شیخ نے استعفیٰ سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو بھجوا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق معروف قانون دان اکرم شیخ نے مشرف سنگین غداری کیس میں استغاثہ کی سربراہی سے استعفا دے دیا ہے،اکرم شیخ نے استعفیٰ سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو بھجوا دیاہے۔

استعفے کے متن کے مطابق پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں شہادتیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں،پرویزمشرف کاحتمی بیان قلم بند کرنے کے لئے تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ عام انتخابات کے بعد نئی حکومت تشکیل پانے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گزشتہ حکومت نے سنگین غداری کیس میں استغاثہ کی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا تھا لیکن اب میں مناسب سمجھتا ہوں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دوں،نئی منتخب حکومت سنگین غداری کیس کی پیروی کرنا چاہتی ہے تونیا پراسیکیوٹر تعینات کرے۔