’آئی ایم ایف پیکیج‘ چینی قرض کی ادائیگی میں استعمال نہیں ہونا چاہیے، امریکا

واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے آئی ایم ایف کو خبردار کیا کہ پاکستان کی نئی حکومت کو دیا جانے والا ممکنہ بیل آوٹ پیکیج چینی قرضوں کی ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئیے ۔
امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کو اب کوئی غلطی نہیں کرنا چاہیے۔ ایسے بیل آوٹ پیکیج کی دلیل پیش نہیں کی جا سکتی ۔ملنے والا فنڈ چینی قرضے کی ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہو سکتا ۔امریکہ آئی ایم ایف کے تمام معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔
غیر ملکی اخبار فناننشل ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر قرض کے پیکیج کی تیاریاں کررہا ہے تاہم آئی ایم ایف کے ترجمان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی قسم کے بیل آؤٹ پیکیج کی کوئی درخواست نہیں ملی اور نہ ہی اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے کوئی بات ہوئی ہے۔