پاک فوج نے بلند چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما کو بچا لیا

راولپنڈی:پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے لاتوک چوٹی پرریسکیوآپریشن کرتے ہوئے چوٹی پرپھنسے روسی کوہ پیماکوبچالیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے( آئی ایس پی آر )کے مطابق روسی کوہ پیماایلگزینڈرگوکوف 25 جولائی سے لاتوک پیک 1پر 20,650 فٹ کی بلندی پر پھنسا ہوا تھا اور اس کے پاس تین دن قبل کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہوگیا تھا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ برفانی بادلوں کے سبب روسی کوہ پیما کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ ریسکیو کرنے کی کوششیں 26 سے 30 جولائی تک جاری رہیں اور لاتوک1پیک پرپھنسے روسی کوہ پیما کوپاک فوج نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے مشکل آپریشن میں ریسکیوکیا۔