پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت تاحال وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب نہیں کرسکی۔
خیبرپختونخوا میں دوتہائی اکثریت حاصل کرنے والی جماعت تحریک انصاف وزارت اعلیٰ کے نام کا اعلان نہیں کرسکی ہے اس ضمن میں پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاسوں کے باوجود کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا، ناموں پر اختلاف کے باعث ڈھائی ڈھائی سال کے لئے وزیراعلیٰ لانے کی بھی تجویز دی گئی ہے وزیراعلیٰ کی مشاورت کے لئے آخری راؤنڈ آج ہونے کا امکان ہے۔
وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، اسپیکر اسد قیصر، سابق وزیرتعلیم عاطف خان، تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور شاہ فرمان شامل ہیں۔